پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

قوم مسلم لیگ(ن) کے اس تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یادرکھے گی ،2018ء کے الیکشن میں کیا ہوگا؟شہبازشریف نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ مسلم لیگ( ن) کی حکومت نے اندھیروں سے روشنیوں کی جانب سفر کامیابی سے طے کیا ہے اور محنت سے نئی تاریخ رقم کرکے ملک میں دو دہائیوں سے چھائے اندھیرے دورکئے ہیں ،قوم بجلی کے بحران کے خاتمے کے حوالے سے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے تاریخی کارنامے کو ہمیشہ یادرکھے گی اورتوانائی منصوبوں کی برق رفتاری اورشفافیت سے تکمیل کے

حوالے سے مسلم لیگ (ن) کی کاوشوں کو تاریخ میں سنہری حروف سے لکھاجائیگا۔وزیراعلیٰ شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار لندن میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ ملک بھر میں توانائی سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے پایہ تکمیل تک پہنچایا گیا ہے اوران منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے چھٹ گئے ہیں۔ہماری حکومت نے خوداپنے وسائل سے بھی بجلی کے کئی کارخانے لگائے ہیں جبکہ چین نے بھی اس حوالے سے پاکستان کا ایک عظیم دوست کی حیثیت سے بھرپور ساتھ دیاہے۔انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا عظیم ا لشان منصوبہ ہے جو گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور اس منصوبے کی تکمیل سے نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدلے گی بلکہ پورا خطہ مستفید ہو گا۔ سی پیک کے تحت پورے پاکستان میں تیز رفتاری سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جا رہے ہیں ۔ سی پیک نے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے دروازے کھول دیئے ہیں اور پاکستان میں اربوں روپے کی چینی سرمایہ کاری سے پاکستان کے عوام کیلئے روزگار کے لا تعداد مواقع پیدا ہو رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔36ارب ڈالر کی سرمایہ کاری توانائی کے منصوبوں میں کی جاری ہے ۔

چین کی بے مثال سرمایہ کاری کے تحت پاکستان بھر میں کوئلے، شمسی،ہائیڈل اوردیگر ذرائع سے بجلی کے حصول کے منصوبے لگ رہے ہیں اور بجلی کے کارخانے مکمل ہونے سے پاکستان کی پیاسی دھرتی کو توانائی مل رہی ہے ۔توانائی بحران کے خاتمے سے ملک کا قریہ قریہ روشن ہواہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) نے جب اقتدار سنبھالا تو توانائی کا مسئلہ بہت گھمبیر صورت اختیار کرچکا تھا۔ غربت،افلاس ،بے روزگاری اوربجلی کے اندھیرے سابق حکمرانوں کی کرپشن کے تحفے ہیں۔سابق کرپٹ حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کر کے اپنی جیبیں تو بھریں لیکن بجلی بحران کے خاتمے پر کوئی توجہ نہ دی۔

اگر سابق حکمران وسائل کی لوٹ مار کی بجائے بجلی بحران کے خاتمے پر توجہ دیتے تو شاید ملک اندھیروں میں نہ ڈوبتا۔ایک طرف وسائل کی لوٹ مار کرنے والے سابق حکمران ہیں تو دوسری طرف منفی طرز سیاست سے قوم کی مشکلات بڑھانے والے عناصر ہیں۔ملک کو اندھیروں میں دھکیلنے اورترقی کے سفر میں روڑے اٹکانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنے مسائل کا حل اور ملک کی ترقی و خوشحالی چاہتے ہیں اور یہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا ایجنڈا ہے۔ منفی سیاست کرنے والے شکست خوردہ عناصر نے دھرنوں کے ذریعے ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالا اور ذاتی مفادات کی خاطر ملک و قوم کے ساتھ دشمنی کی ۔

عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے مخالف عناصر کے دھرنوں کے باعث توانائی منصوبوں میں بھی تاخیر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دینے والے عناصر کا ترقی مخالف ایجنڈا عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے اور اپنے عمل سے ثابت کیا ہے کہ وہ ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں نہ کہ دھرنے اور یہی وجہ ہے کہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کرنے والے ان عناصر کی منفی سیاست آج خود انتشار کی نذر ہو چکی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دھرنے دینے والوں کو عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں اوریہ سیاسی عناصر صرف ذاتی ایجنڈے کی تکمیل چاہتے ہیں۔ان سیاسی عناصر نے ذاتی مفادات کی خاطر قومی مفادات کو بالائے طاق رکھ دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام2018 کے انتخابات میں بھی خدمت، دیانت، امانت اور شفافیت کی سیاست کو کامیاب کرائیں گے اور الزامات، جھوٹ اور انتشار کی سیاست کرنے والے ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…