پشاور(آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے فاٹا میں علاقائی دفتر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے جبکہ آئندہ سمسٹر سے فاٹا کے طلبہ کو میٹرک تک مفت تعلیم بھی فراہم کی جائیگی فاٹا میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی علاقائی دفتر کھولنے کے حوالے سے خیبر ایجنسی ، اورکزئی ایجنسی سمیت مختلف فاٹا کے علاقہ جات میں سیکورٹی کلیرنس ملنے کے بعد
دفاتر قائم کئے جائینگے ممکنہ طور پر خیبر ایجنسی علاقائی دفتر قائم کیا جا رہا ہے جس کے بعد قبائلی علاقہ جات کے تمام طلباء و طالبات کو پشاور کے بجائے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں فاٹا کے علاقائی دفتر سے رجوع کرینگے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کی جانب سے مفت تعلیم کا دائرہ کار فاٹا تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ جیلوں تک بھی بڑھایا جارہاہے ۔