ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

ملک میں احتساب کی سپیڈ میں کمی نہیں اضافے کی ضرورت ہے کر پٹ عناصر ہی تمام ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں‘چوہدر ی محمد سرور

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) تحر یک انصاف کور کمیٹی کے رکن وسابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں احتساب کی سپیڈ میں کمی نہیں اضافے کی ضرورت ہے کیونکہ کر پٹ عناصر ہی تمام ملکی مسائل کے ذمہ دار ہیں،عمران خان پاکستان کے مقبول ترین سیاسی لیڈر ہیں آنیوالی حکومت بھی تحر یک انصاف کی ہوگی اور عمران خان وزیر اعظم ہوں گے ،پارٹی کی رکنیت سازی سے پارٹی مزید مضبوط ہوگی

اور آئندہ عام انتخابات کارکنان بہتر انداز میں مہم چلائیں گے،کوئٹہ چرچ میں ہونیوالی دہشت گردی کی جتنی مذمت کی جائے ہم جاں بحق افراد کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شر یک ہیں ۔اتوار کے روز لاہور کینٹ میں نشاط کالونی میں تحر یک انصاف کے رکن زبیر نیازی اور زین شیخ کی جانب سے لگائے جانیوالے پارٹی ممبر شپ کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کور کمیٹی

کے رکن وسابق گور نر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ صرف تحر یک انصاف کے کارکنوں کو ہی نہیں پاکستانی عوام کو بھی عمران خان جیسے صادق اور امین لیڈر عمران خان پر فخر ہے اور اب اس میں کوئی شک نہیں کہ عمران خان ہی پاکستان کے وہ واحد لیڈر ہیں جو ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کرسکتے ہیں اور کارکنان تیاریاں کر لیں آنیوالی حکومت تحر یک انصاف کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں اب شفاف احتساب کا آغاز ہو چکا ہے اس لیے کوئی کر پٹ شخص خود کو احتساب سے نہیں بچاسکتا ۔

موضوعات:



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…