اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر)افتخار چوہدری نے عمران خان ، جہانگیر ترین اور نواز شریف کے کیسز کو ایک جیسا قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کو سپریم کورٹ نے فیصلے میں ریلیف فراہم کیا ہے۔ افتخار چوہدری کا کہنا تھا کہ عمران خان کو سپریم کورٹ نے فیصلے میں ریلیف دیا ہے ، عمران خان، جہانگیر ترین اور نواز شریف کے کیسز کی نوعیت ایک ہی جیسی تھی۔ وہ گزشتہ روز لاہور پہنچے تھے جہاں انہوں نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا تھا کہ وہ عمران خان جہانگیر ترین نا اہلی کیس پر بعد میں تبصرہ کرینگے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آج ایک تقریب کے دوران انہوں نے گزشتہ روز کے کئے گئے اپنے اعلان کے مطابق آج اس کیس سے متعلق تبصرہ کرتے ہوئے عمران خان کو فیصلے میں ریلیف دینے کا کہا ہے۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف بھی عمران خان نا اہلی کیس کے فیصلے پر تنقید کر چکے ہیں۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ ملک میں انصاف کے دو ترازو نہیں چلیں گے، تحریک بھی چلانا پڑی تو چلائیں گے۔