اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سسٹم کو خطرات کی بات ایسے ہی نہیں کی تھی حقیقت میںخطرات موجود ہیں۔ ریاست کی مضبوطی حکومتی اور اداروں کی مضبوطی سے مشروط ہے۔ پاکستان کی کسی غیر جمہوری تبدیلی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ بروقت انتخابات کے انعقاد کیلئے سب کو سنجیدگی
ظاہر کرنا پڑیگی۔ نجی تی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ سیاسی قوتیں سیاسی طرز عمل اپنائیں تو کوئی سسٹم پر اثرانداز نہیں ہو سکتا۔ یہ وقت شرائط منوانے کا نہیں، ذمہ داریاں نبھانے کا ہے، پیپلزپارٹی سمیت تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے ہیں۔ اچھی بات ہے کہ سیاسی جماعتوں نے اسے سنجیدگی سے لیا، حلقہ بندیاں اور فاٹا اصلاحات پر ترمیم کیلئے آئندہ ہفتہ فیصلہ کن ہو گا۔