اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )رانا ثنا اللہ نے سانحہ ماڈل ٹائون میں حکومتی اداروں کی غلطی کا اعتراف کر لیا، طاقت کا بے جا استعمال کیا گیا، صوبائی وزیر قانون کی نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے سانحہ ماڈل ٹائون میں حکومتی اداروں کی غلطی کا اعتراف کرلیا ہے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتےہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں آج بھی ماڈل ٹاؤن میں ہونے والے
پولیس ایکشن کا دفاع کرتا ہوں ۔پولیس صرف بیر ئیرز ہٹانے گئی تھی ،ماڈل ٹاؤن سانحے کی پہلے سے کوئی پلاننگ نہیں کی گئی تھی۔پولیس اور ٹی ایم اے صرف بیر ئیرز ہٹانے گئے تھے ۔بیر ئیرز ہٹانے کے دوران پولیس پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں دونوں اطراف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔رانا ثنا اللہ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹائون میں طاقت کے استعمال میں حد سے تجاوز کیا گیا جو کہ نہیں ہونا چاہئے تھا۔