ہفتہ‬‮ ، 01 مارچ‬‮ 2025 

عوام نے(ن)لیگ کو پانچ سال کیلئے منتخب کیا، حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی،وزیرداخلہ

datetime 17  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جدہ(سی پی پی )وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کہیں جانیوالی نہیں ،(ن)لیگ کو عوام نے پانچ سال کیلئے منتخب کیا ، ہم اپنی آئینی مدت پوری کریں گے ،مدت پوری ہونے کے60روز کے اندر انتخابات ہو جائینگے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عمرہ کی ادائیگی کے بعد جدہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔عمران خان پرتنقید کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ عمران خان ناتجربہ کار سیاست دان ہیں

اور قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ بچگانہ ہے ۔انہوںنے کہاکہ عمران خان کی پارٹی نے خیبر پختو نخوا میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی جبکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے گزشتہ چارسالوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر صرف قابو ہی نہیں پایا بلکہ ملکی ضرورت سے بھی زائد بجلی پیدا کردی ہے ۔ حکومت کی مدت پوری ہونے پر

60روز کے اندر انتخابات ہوجائیں گے، حکومت 4جون کو اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات وقت پر ہوں گے، قوم کو ترقی کے تسلسل کو قائم رکھنا چاہیے۔ان کا کہنا تھا کہ ملک میں بجلی کے سنگین بحران پر قابو پانے میں سی پیک نے اہم کردار ادا کیاکیونکہ ہم نے 2013کے انتخابات میں بجلی بحران اور دہشت گردی پر قابو پانے کا وعدہ کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…