بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

چند دن میں ہی ریکارڈ ٹوٹ گئے،روپیہ گرنے سے پاکستان کے بیرونی قرضوں میں کتنے ارب کا اضافہ ہوا؟آئی ایم ایف کی رپورٹ

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کی قدرمیں کمی سے ملک پربیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق ستمبر تک قرضہ 85 ارب ڈالرپہنچ گیا اورایک سال میں اضافے کی یہ شرح 12.3 فیصدزیادہ ہے۔پچھلے سال ستمبرمیں پاکستان کامجموعی قرضہ 75ارب 80کروڑ ڈالر تھا جوایک سال میں9 ارب 30 کروڑ ڈالربڑھ گیا ہے۔

ان اعدادوشمارمیں پچھلے ماہ جاری کیے گئے ساورن بانڈ سے لیا گیا ڈھائی ارب ڈالر شامل نہیں ہے جب کہ ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 4.8فیصدکمی آئی اوراب ڈالر110.54 روپے کاہوگیا ہے۔اسٹیٹ بینک نے بیرونی قرضوں کے ستمبرتک کے اعدادوشمارجاری کیے ہیں اس وقت ڈالرکے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت 105.40روپے تھی،روپے کی قدر میں حالیہ کمی کی وجہ سے بیرونی قرضے 436ارب روپے بڑھ گئے ہیں۔آزاد معاشی ماہرین روپے کی قدرکی حوالے سے کافی عرصے سے متنبہ کررہے تھے اوران کاخیال تھا کہ روپے کی قدرجس روزاصل شکل میں آئی اس وقت ملک کے بیرونی قرضوں میں بے پناہ اضافہ ہوجائیگا۔سابق سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقارمسعود نے روپے کی قدرمیں کمی کی وجہ سے بیرونی قرضوں میں اضافہ کے مضمرات کوسامنے رکھتے ہوئے حکومت سے کہا تھا کہ مالیاتی خسارہ کے اہداف پرنظرثانی کی جائے جب کہ ماہرین کے مطابق آنے والے دنوں میں روپے کی قدر میں مزید کمی کاامکان ہے۔دوسری جانب پاکستان کے دورے پرآئے ہوئے آئی ایم ایف مشن کے سربراہ ہیرالڈفنگر نے کہا کہ آنے والے مہینوں میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر دبا کا شکار رہیں گے جب کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی تاستمبر مالی سال کی پہلی سہہ ماہی میں 2 ارب 10کروڑ ڈالربیرونی قرضوں کی ادائیگی پرخرچ کئے گئے ہیں۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…