کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ میں انتخابات وقت پر ہوتے ہوئے دیکھ رہا ہوں الیکشن جب قریب آتے ہیں تو اتحادوں کا بننا نہیں بات نہیں، عدلیہ کی جانب سے حدیبیہ کیس کو چھوڑ دینا تعجب کی بات ہے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے ہفتہ کومقامی میوزیم میں نوجوان آرٹسٹ جمیل نقش کی تصاویر کی نمائش کی افتتاحی تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف کے کیس میں انھوں نے الزامات کو تسلیم کیا تھااور وہ منی ٹریل نہیں دکھاسکے تھے۔
جبکہ عمران خان نے اپنی منی ٹریل عدالت میں شو کی ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کا بہت اچھا مستقبل ہے ، مسلم لیگ ن میں اندرونی انتشار بڑھ جائے گا جبکہ تحریک انصاف میں تضادات اور یوٹرن سے عمران خان نے اپنی اہمیت کھوئی ہے، ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عدلیہ کی جانب سے حدیبیہ کیس کو چھوڑ دینا تعجب کی بات ہے ، جے آئی ٹی میں جو ڈاکو مینٹس نکالے گئے ہیں اس میں اسحاق ڈار کا اقبالی بیان ہے سپریم کورٹ میں حدیبیہ کیس میں جج تقسیم نظر آرہے ہیں۔