اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس کے سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کی بہت ضرورت ، نواز شریف کے کیس میں بھی یہی حالات تھے، سپریم کورٹ نے ایک کو ریلیف دیا اور ایک کو نہیں، سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر)افتخار چوہدری کا لاہور میں استقبالیہ تقریب سے خطاب۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس(ر)افتخار چوہدری نے لاہور میں استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس
کے سپریم کورٹ فیصلے پر نظر ثانی کی بہت ضرورت ہے۔ نواز شریف کے کیس میں بھی یہی حالات تھے ، حالات و واقعات اور قانون ایک جیسے ہی ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلے میں ایک کو ریلیف دیا گیا ایک کو نہیں دیا گیا۔ نواز شریف کیس میں عدالت کی جانب سے ریلیف نہیں دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت کا کوئی بھی فیصلہ عوام کی ملکیت تـصور ہوتا ہے اور اس پر تبصرہ کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر کل تفصیلی تبصرہ کرونگا۔