اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)بلاول بھٹو سے شادی کی خواہشمند لڑکی گیلانی ہائوس کے باہر پہنچ گئی،تفصیلات کے مطابق ملتان کی رہائشی لڑکی بلاول بھٹو کی محبت میں گرفتار ہو گئی ہے اور ان سے شادی کی خواہشمند یہ لڑکی شادی کی پیش کش لے کر ملتان کے دورے پر موجود پیپلزپارٹی کے نوجوان سربراہ سے ملاقات کیلئے گیلانی ہائوس
پہنچ گئی۔ سکیورٹی گارڈ کے استفسار پر بلاول کی محبت میں گرفتار اس لڑکی نے اسے بتایا کہ وہ بلاول سے ملاقات کرنا چاہتی ہے اور اس کیلئے گفٹ بھی لے کر آئی ہے۔ خیال رہے کہ بلاول بھٹو اس سے قبل اپنی شادی کے حوالے سے بیان میں کہہ چکے ہیں کہ وہ شادی ضرور کریں گے مگر ایسی لڑکی سے کریں گے جو ان کی بہنوں کی پسند ہو گی۔