ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک بھر میں سردی نے اپنے پنجے گاڑ دیئے، کوئٹہ میں پارہ منفی10ڈگری

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/ پشاور/کراچی/کوئٹہ(سی پی پی)ملک بھر میں سردی نے اپنے پنجے گاڑ دیئے، پنجاب میں صبح اورشام کے اوقات میں شدید دھندپڑے گی جبکہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورسرد رہے گا ،کوئٹہ میں پارہ منفی 10 ڈگری تک گر گیا، شمالی علاقوں اور بلوچستان میں بھی موسم شدید سرد ہوگیا۔ کراچی میں سرد ہوائیں چلنے لگیں ۔تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر بادل برسنے کے ساتھ

پہاڑوں پربرفباری کی پیشگوئی ہے۔ کراچی میں سردی کی شدت برقرار ہے، شہر میں کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جبکہ زیادہ سے زیاردہ درجہ حرارت 23.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔۔ شہر میں ہفتہ کو کم از کم درجہ حرارت 10 سے 12 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 سے 25 ڈگری سینٹی گریڈ ر رہا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 34 فیصد ہے۔کوئٹہ میں کڑاکے کی سردی ہے، جہاں پر پارہ منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا ہے۔ قلات میں منفی 07، کالام، دالبندین میں منفی 06، مالم جبہ، پارہ چنار، گوپس اور استور میں آج صبح درجہ حرارت منفی 05 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے شمالی علاقوں اور بلوچستان میں موسم شدید سرد رہے گا تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔قلات میں درجہ حرارت منفی 7 اور دالبندین میں منفی 6 ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب لاہور میں دھند چھٹ گئی اور دھوپ نکل آئی ہے۔شمالی علاقوں میں برف باری نے موسم مزید سرد کردیا ہے۔ دیامر کے بابوسر ٹاپ اور بٹو گاہ ٹاپ پر وقفے وقفے سے برف باری کی وجہ سے مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے،آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے بالائی علاقے بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…