کراچی(سی پی پی) ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہے، اہلیت اور نااہلی کا معاملہ بھی عجیب ہے۔ عدالت کے فیصلے کا احترام ضروری ہے، فیصلوں کی آڑ میں اداروں پر تنقید کرنا بہتر نہیں ۔کراچی کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ اہم ہے۔ فریقین فیصلے پر اختلاف اور اتفاق کر سکتے ہیں لیکن
توہین عدالت نہیں ہونی چاہیے۔ احتساب کا موثر قانون اور نظام ضروری ہے۔ اگر ایسا ہو جائے تو شاید نواز شریف کو نہ پوچھنا پڑتا کہ انھیں کیوں نکالا۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اگر مصطفی کمال اور عمران خان کا رابطہ ہوا ہے تو وہ ان کا معاملہ ہے، ان کے لیے یہ اہم نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹان میں ایم کیو ایم پاکستان کا موقف واضح ہے۔ انصاف کے تقاضے پورے ہونے چاہیں۔