پیر‬‮ ، 29 ستمبر‬‮ 2025 

شریف خاندان حدیبیہ سے تو بچ گیا مگر اس سے بھی بڑا کیس شاہد خاقان عباسی اسمبلی توڑنے کیلئے تیار، دھماکہ خیز خبر نے ہلچل مچا دی

datetime 16  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی و تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ حدیبیہ کا معاملہ ختم نہیں ہوا، عدالت نے اسے تکنیکی بنیادوں پر خارج کیا ہے، حدیبیہ ک معاملہ اب ایک نئی صورت لیکر سامنے آرہا ہے۔

اسحاق ڈار کو تو بستر پر ہی رہنےدیں کیونکہ سعید احمد یا جاوید کیانی کے بیانات پر نیب کا کیس تیار ہو رہا ہے اور یہاں سے شہباز شریف پکڑے جائیں گے۔ ن لیگ کی ایک ٹیم چاہتی ہے کہ کوئی بھی وزیراعظم بن جائے لیکن شہباز شریف نہ بنیں کیونکہ ان کے آپس میں بڑے شدید اختلافات ہیں اور خاندان میں گہری سرد مہری ہے ، یہاں پر بھی حمزہ اور مریم کے اختلافات عیاں ہیں۔ سعد رفیق سمیت رانا ثنا اللہ نے بھی جہانگیر ترین کے نا اہل ہونے پر افسوس کا اظہار کیا کیونکہ انہیں یہ ہدف دیا گیا تھا۔ شاہد خاقان عباسی اس نظام سے بے زار ہو گئے ہیں، زیادہ دبائو آیا تو وہ اسمبلیاں توڑ دینگے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کی ہے، اس پر ہی سپیکر نے بات کی۔ ایاز صادق نے بیان نواز شریف سے پوچھ کر دیا تھا۔ ان سب کی خواہش ہے کہ مارشل لا لگ جائے اور عدالتوں کے ذریعے جزا و سزا کا نظام نہ ہو اور ہم بچ کر نکل جائیں۔ شہباز شریف اس وقت مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں۔ طاہر القادری پانچ قدم بڑھا کر مال روڈ کی طرف جائینگے تو شہباز شریف کی حکومت مشکل میں پڑ جائیگی۔ شاہد خاقان عباسی حکومت کا بوجھ نہیں سنبھال پا رہے جس کے بعد چوہدری نثار کا بیان آیا۔ پیپلزپارٹی نے سندھ اسمبلی توڑنے کی دھمکی دی ہے۔الیکشن جب بھی ہوں سب کا احتساب ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…