پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

حکومت جارہی ہے،، ہوسکتا ہے کل کر دیں ٗ نوازشریف کو کس نے نکالا اور کون وسیلہ بنا؟آصف علی زرداری کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین آصف علی زر داری نے کہا ہے کہ سپیکر کو کہتا ہوں حکومت جانے والی نہیں حکومت جارہی ہے ٗ حکومت کے خلاف ابھی تک کوئی سازش نہیں کی ٗ ہوسکتا ہے کل کر دیں ٗ نوازشریف کو اللہ نے نکالا اور جج وسیلہ بنے ٗنواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حکومت اور اسٹبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں۔ملتان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے بعد ہمیں ملک ٹکڑوں میں ملا تھا۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف سے ملک کا کوئی طبقہ خوش نہیں تھا اور پرویز مشرف کولانے والا نوازشریف تھا جبکہ ہم نے عوام کی طاقت سے پرویزمشرف کو باہر نکالا۔حکمراں جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ نوازشریف پاکستانی عوام پر عذاب بن گئے تھے اور ان سے ملک کا کوئی طبقہ خوش نہیں تھا۔اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کہتا ہے کہ شاید حکومت جانے والی ہے تو میں کہتا ہوں کہ جانے والی نہیں بلکہ آپ کی حکومت جارہی ہے۔حکومت کے خلاف کسی سازش کا حصہ بننے کے تاثر کو رد کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہاکہ حکومت کے خلاف ابھی تک کوئی سازش نہیں کی ہوسکتا ہے کل کر دیں۔سابق صدر نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ یہ پوچھتا ہے کہ مجھے کیوں نکالا، میاں صاحب! آپ کو اللہ نے نکالا اور جج وسیلہ بنے تھے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے حکومت اور اسٹبلشمنٹ ایک پیج پر نہیں ہیں لیکن اس کے باوجود یہ پوچھتے پھر رہے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا۔ انہوں نے کہا کہ ہر چیز کی ایک انتہا ہے اور آپ انتہا کی عروج پر تھے اور فرعونیت سے آگے کوئی جگہ نہیں تھی اسی لیے آپ کو اللہ نے نکالا۔شریک چیئرمین کا کہنا تھا کہ کوئی خوش نہیں ہے صرف آپ کے چار پانچ دوست خوش ہیں، کسی کے پاس بھی کل کاکوئی منشور نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…