منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی،علینہ قتل کیس،قتل بہن نے نہیں کیا بلکہ کس نے کیا؟ والدین کے حیرت انگیزانکشافات نے واقعے کا رُخ ہی بدل دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) ملیر کے علاقے سعود آباد میں گزشتہ ہفتے بہن کے ہاتھوں بہن کے قتل سے متعلق کیس میں اہم موڑ آگیا ہے۔جمعہ کو بہن کے ہاتھوں قتل ہونے والی علینہ کے والدین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی علوینہ اوراس کا منگیتربے قصور ہیں، ہماری بیٹی نے اپنی بہن کا قتل نہیں کیا، پولیس کی جانب سے تشدد کرکے زبردستی بیان لیا گیا ہے، اس قتل میں عباس اور اس کے بھائی ملوث ہیں۔اس سے قبل سگی بہن کے قتل میں ملوث علوینہ نے میڈیا کے سامنے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا تھا کہ علینہ کے دوست احسن نے میری نازیبا وڈیو بنائی تھی، بہن کے پاس ثبوت تھے، میں نے اسے

ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کے لیے منت سماجت تک کی لیکن وہ نہیں مانی بلکہ اپنے دوستوں احسن اورعباس کے ساتھ مل کر مجھے ایک سال تک بلیک میل کرتی رہی۔دوسری جانب مظہرنے اپنے بیان میں کہا تھا کہ احسن اورعلینہ دونوں مل کرمنگیترعلوینہ کو بلیک میل کررہے تھے، وہ دونوں باربارکہتے تھے کہ گھرمیں نازیبا وڈیوزدکھادیں گے جس کے بعد رشتہ ختم ہوجائے گا، منگیتر بہت پریشان رہتی تھی اس نے کہا کہ یا تو میں خود مر جاؤں گی یا ماردوں گی، جس کے بعد ہم نے قتل کا فیصلہ کیا۔واضح رہے کہ علینہ کوگزشتہ ہفتے گھرمیں قتل کرنے کے بعد اسے ڈکیتی کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…