اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

آج احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ،سپریم کورٹ کے فیصلے پر مریم نواز مشتعل،عدلیہ پرسنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنماء اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ کسی بھی سازش ، دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا ہدف صرف نواز شریف ہے،اب شک کی گنجائش نہیں ہے ۔ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔ٹوئیٹر پر سپریم کورٹ کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ آجے کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آج جانبدارنہ احتساب اور احتساب کے

نام پر انتقام سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں مریم نواز نے کہا کہ ثابت ہو گیا ہے کہ اقامہ صرف بہانا تھا نواز شریف صرف بہانہ تھا مریم نواز نے کہا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش دھرنوں اور احتساب نامی انتقام کا حدف صرف نواز شریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نواز شریف ہے ۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس فیصل عرب کا نام لئے بغیر اضافی نوٹ پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جج صاحب آپ کو صفائی دینے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی کیا آپ پانامہ بینچ کا حصہ تھے کیا نواز شریف کیخلاف کسی سماعت کا حصہ رہے ؟

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…