اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے جہانگیر ترین سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کا اعلان کردیا۔جمعہ کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے لیگی رہنما حنیف عباسی کی جانب سے دائر درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پاکستان
تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نا اہل اور سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو نا اہل قرار دیا ہے ۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے خلاف تین الزامات تھے ٗپی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف درخواست مسترد کی گئی جبکہ جہانگیر ترین کیخلاف درخواست میں دو الزامات مسترد کیے گئے، انہیں ایک الزام پر نااہل کیا گیا جو ایک تکنیکی مسئلہ ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست دائر کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ فیصلے سے ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا ہے ٗ عمران خان اور جہانگیر ترین کا پاناما کے مافیا سے کوئی مقابلہ نہیں ٗہمارے کیس کو جس طرح مقابلے پر رکھا گیا وہ خود بہت بڑی زیادتی تھی۔پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ عدالت نے 99 فیصد ہمارے حق میں اور ایک فیصد خلاف فیصلہ دیا ٗجہانگیر ترین پر منی لانڈرنگ، کرپشن اور انسائیڈر ٹریڈنگ کے الزامات مسترد کیے گئے ٗ ان کی نااہلی تکنیکی بنیادوں پر ہوئی، امید ہے نظر ثانی کی درخواست میں سپریم کورٹ یہ فیصلہ واپس لے گی۔