پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

شہبازشریف کے صبر کا پیمانہ لبریز،تمام سیاسی پارٹیوں کو بڑی پیشکش کردی

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ حدیبیہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے حق وصداقت پرمبنی ہمارے موقف پرمہر تصدیق ثبت کردی ہے ۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ سچائی اورانصاف کی فتح ہے اورمیں اس فیصلے پرا للہ تعالیٰ کے حضور سجدہ شکرادا کرتا ہوں ۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ میں سپریم کورٹ کا شکرگزار ہوں جس کے فیصلے سے حق وانصاف کا بول بالا ہوا اور یہ حقیقت کھل کرسامنے آ

گئی کہ آخری فتح سچائی کی ہوتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ آج کا دن میری سیاسی زندگی کا اہم ترین دن ہے اورسپریم کورٹ کے فیصلے سے میرے خلاف لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ثابت ہوئے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تمام سیاسی پارٹیاں اوران کے کارکن ایک دوسرے کو کمزور کرنے کی کوششوں پرمبنی روایتی سیاست کو ترک کر کے اپنی تمام تر توانائیاں پاکستان کی ترقی اورخوشحالی اورغریب عوام کی حالت بدلنے کے لئے وقف کردیں۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…