کراچی(این این آئی)پی آئی اے کو23 ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے والے امریکی روٹ کو بحال کر دیا گیا، پہلی پرواز یکم جنوری کو روانہ ہو گی۔ذرائع کے مطابق اٹھائیس اکتوبر 2017 کو ختم ہونے والے امریکا کا فلائٹ آپریشن بحال کر کے بکنگ شروع کر دی گئی ہے جبکہ پہلی پرواز یکم جنوری 2018 کو اڑان بھرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ آپریشن
وزیراعظم کے مشیر برائے ہوابازی کی سفارش پر پی آئی اے کی نئی انتظامیہ نے ختم کیا تھا اور جواز پیش کیا تھا کہ اس روٹ پر 23 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہو چکا ہے، اس لئے اس روٹ کو بند کیا جا رہا ہے تاہم امریکا میں مقیم پاکستانیوں کی احتجاج پر یہ روٹ بحال کیا گیا ہے۔ بحالی کے بعد پرواز مانچسٹر کی بجائے براہ راست نیویارک جایا کرے گی۔