اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے موقر قومی اخبار روزنامہ امت کی رپورٹ کے مطابق سیاسی و مذہبی قائدین نے خبردار کیا ہے کہ اب دشم کی نظریں بیت اللہ پر ہیں۔ مسلم حکمران بیت المقدس کی آزادی کیلئے اعلان جہاد کریں۔ امریکہ کی طرف سے مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کا اعلان دنیا کے امن کو تباہ کرنے اور مسلم امہ کے خلاف کھلی جنگ کے مترادف ہے۔
ان خیالات کا اظہار دفاع پاکستان کونسل کے زیر اہتمام کل جماعتی مجلس مشاورت سے خطاب اور مشترکہ اعلامیہ میں کیا گیا۔ مولانا سمیع الحق کی سربراہی میں مقامی ہوٹل میں ہونے والی کانفرنس سے پروفیسر حافظ محمد سعید، فلسطینی سفیر، صاحبزادہ ابوالخیر زبیر، لیاقت بلوچ، ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست ، سردار عتیق احمد خان، شیخ رشید احمد، ظفر علی شاہ ، اعجاز الحق، اجمل خان وزیر، مولانا محمد احمد لدھیانوی ، محإد یعقوب، شیخ پیر سید ہارون علی گیلانی ، مولانا فضل الرحمن خلیل، طاہر محمود اشرفی ، زاہد محمود قاسمی، حافظ عبدالقادر روپڑی ، سیف اللہ خالد، عبداللہ گل ، سردار من موہن سنگھ، شہریار آفریدی، شاہ جی گل آفریدی، مولانا یوسف شاہ، مولانا حامد الحق حقانی، حافظ خالد ولید، شیف الرحمن، پیر اکبرساقی نقشبندی، سلیم صافی، سید عبدالوحید شاہ و دیگر نے خطاب کیا۔ کل جماعتی کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ مولانا مسیع الحق نے پڑھ کر سنایا۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ القدس پر اسرائیلی قبضہ برداشت نہیں۔ امریکہ نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو مشرق وسطیٰ میں تشدد کی ایک نئی آگ بھڑکنے کا اندیشہ ہے جس کی تمام تر ذمہ داری امریکہ و اسرائیل پر ہو گی۔ اجلاس محسوس کرتا ہے کہ بیت المقدس کےخلاف اس اقدام سے حرمین شریفین کیلئے خطرات پیدا کر دئیے گئے ہیں۔ مولانا سمیع الحق نے اپنے خطاب میں کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کرنے
سے پورا عالم عرب دہشتگردی کی لپیٹ میں آئے گا۔ اگر ہمارے مقدمات محفوظ نہیں ہونگے تو باقی عبادتگاہیں بھی محفوظ نہیں ہونگی اور قتل غارتگری کا بازار گرم ہو گا۔ اگر ٹرمپ جائز سمجھتا ہے تو اسے خمیازہ بھگتنے کیلئے تیار رہنا چاہئے۔ حافظ سعید کا کہنا تھا کہ بیت المقدس کے بعددشمن کی نظریں بیت اللہ شریف پر ہیں آج وقت ہے کہ مسلم حکمران بیت المقدس کی آزادی کیلئے جہاد کا اعلان کریں۔
دیگر قائدین نے بھی مسلم حکمرانوں سے بیت المقدس کے حوالے سے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر سید ظفر علی شاہ نے کہا کہ ٹرمپ کو کوئی مخبوط الحواس اور کوئی دیوانہ کہتا ہے مسلم امہ کے خلاف اس نے جو واردات کی ہے اس پر حیران ہوں۔ کل ٹرمپ کوئی اور اعلان کر سیا ہے کہ میرا سفارتخانہ سرینگر میں ہو گا۔