اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)الف اعلان نے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن رینکنگ2017کی سالانہ رپورٹ شائع کر دی ہے جو تین رینکنگ پر مشتمل ہے ، انفراسٹرکچر سکور ، ایجوکیشن سکور اور بی یونڈ پرائمری ریڈینس۔ایجوکیشن سکورننگ میں کے پی 57.69پر ہے جبکہ پنجاب 70.01سکور کے ساتھ سب سے آگے ہے۔صوبوں کے پرائمری سکولوں کی انفراسٹرکچر رینکنگ کچھ اس طرح ہے
،پنجاب کا’’سکول انفراسٹرکچر سکور‘‘88.45فیصد ہے جبکہ کے پی کی کا 91.12فیصد ہے ۔ بنیادی سہولیات میں پنجاب کے 89.94 فیصد سکولوں میں بجلی،97.47فیصد میں پانی،,97.26فیصد میں ٹائلٹس اور 89.91فیصد میں باونڈری وال موجود ہیں اور کے پی کے کے 87.28فیصد سکولوں میں بجلی، 95.72فیصد میں پانی، 95.72 فیصد میں ٹائلٹس اور 95.81فیصد میں باونڈری وال جیسی بنیاد ی سہولیات میسر ہیں جس کا تناسب پنجاب کے سرکاری سکولوں کے مقابلے میں بہت کم ہے۔اس کے علاوہ مڈل سکول انفراسٹرکچر کے حوالے سے پنجاب 92.66سکور کے ساتھ آگے ہے جبکہ کے پی 89.25سکور کے ساتھ پیچھے۔وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق شعبہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے یہی وجہ ہے پنجاب کے سرکاری سکولوں کو ہرسطح پر پذیرائی حاصل ہے ۔ معروف برٹش ماہر تعلیم مائیکل باربر نے بھی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں بڑھتی ہوئی انرولمنٹ کو سرہاتے ہوئے کہا تھا کہ پنجاب نے انرولمنٹ میں بہتری کیساتھ تعلیمی معیار کو بھی عمدہ کرنے کا عملی مظاہرہ کیا ہے ۔ ورلڈبینک کی حالیہ رپورٹ ’’پاکستان ڈویلمپنٹ آپ ڈیٹس‘‘ کے مطابق بھی پنجاب کے 93فیصد سکولوں میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کر دی گئی ہیں،جبکہ کے پی کے میں صرف 44فیصد اور سندھ میں 23فیصد ۔رپورٹ کے مطابق پنجاب 98فیصد ’’ گراس انرولمنٹ ریٹ‘‘ برائے پرائمری کے ساتھ سرفہرست ہے۔