بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک، پنجاب میں دھند،پہاڑی علاقوں پر برفباری کا امکان

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/ لاہور/کوئٹہ/ گلگت/کراچی(سی پی پی )ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ مالاکنڈ ڈویژن اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، کراچی میں بھی سردی کی شدت میں اضافہ متوقع ہے۔شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 کوٹ مومن سیلاہور اور فیصل آباد تک بند ہے جبکہ ایم تھری پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد اور ایم فور فیصل آباد سے گوجرہ ٹریفک کے لیے مکمل

طور پر بند ہے۔ لاہور سے پنڈی بھٹیاں اور بہاولپور تک بھی شدیددھند کے باعث ٹریفک روک دی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔ضلع استور میں برفباری کے بعد سے یخ بستہ ہواوں کا راج ہے جبکہ سخت سردی میں لکٹری کی عدم دستیابی کی وجہ سے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔سرگودھا شہر اور گردونواح میں شدید سردی کے ساتھ دھند کا راج جاری ہے۔ سخت سردی اور دھند کے باعث کاروبار زندگی بھی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ادھر دھندکے باعث موٹرویایم 3پنڈی بھٹیاں سیفیصل آبادتک بندہے،ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 4 پر دھندہے، اس لیے فیصل آباد سے گوجرہ تک ٹریفک کے لئے بند ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ قومی شاہراہ پرلاہور سیبہاولپورتک حد نگاہ صفرسے100 میٹر ریکارڈ کی گئی، جی ٹی روڈ پر مرید کے سے کالا شاہ کاکو تک حد نگاہ40 میٹر ہے جبکہ قصور شہر اور گردونواح میں بھی شدیددھند کی وجہ سے حدنگاہ صفرہوگئی ہے۔کبیروالا، لودھراں، حافظ آباد، گوجرانوالہ اور گوجرہ میں دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔موٹروے کے ترجمان نے ہدایت کی ہے کہ شہری دھند کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، شہری گاڑیوں میں فوگ لائٹس کااستعمال کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…