پیر‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2025 

اس کام میں خیبرپختونخواحکومت ہماری نقل کررہی ہے،رانا مشہود احمد خا ن نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر تعلیم پنجا ب رانا مشہود احمد خا ن نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کی حکومت سکول ایجوکیشن تعلیم کی بہتری کیلئے پنجاب کے کامیاب ماڈل پر عمل درآمد کر رہی ہے جو کہ ایک خوش آئند امر ہے کیونکہ تعلیمی میدان میں یہ صحت مند مسابقت ہے اور سرکاری تعلیمی اداروں میں عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے پنجاب پورے ملک میں پہلے نمبر پر ہے ،وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی زیر قیادت تعلیم کے شعبہ میں

جامع اصلاحات متعارف کرائی کی گئی ہیں جن کے دورس نتائج برآمد ہو رہے ہیں اور پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں طلبہ کی حاضری کی شرح 76فیصد سے بڑھ کر98فیصد اور اساتذہ میں حاضری کی شرح 72فیصد سے بڑھ کر 96فیصد ہو گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الف اعلان کی جانب سے پاکستان ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریکنگ 2017رپورٹ کے اجرا ء کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق گورنر بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، صوبائی وزیر تعلیم خیبر پختونخواہ محمد عاطف خان، سینیٹر عائشہ رضا فاروق، سابق پرنسپل سیکرٹری نرگس سیٹھی، پاکستان میں ڈیفڈ کی سربراہ جوانا ریڈ اور رکن فیڈرل پبلک سروس کمیشن نرگس سیٹھی اور دیگر بھی موجود تھے۔صوبائی وزیر تعلیم پنجا ب رانا مشہود احمد خا ن نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی صوبائی حکومت نے جنوبی پنجاب میں طالبات کی تعلیم پر خصوصی توجہ دی ہے جس سے جنوبی پنجاب میں بچیوں کے تعلیمی اداروں میں داخلہ کی شرح میں 37فیصد اضافہ ہوا ہے اور داخلہ کے بعد طالبات میں تعلیمی ادارہ چھوڑنے کے رحجان کا خاتمہ ہواہے اور جنوبی پنجاب میں زیور تعلیم پروگرام کے تحت طالبات کو 1000روپے ماہانہ وظیفہ بھی دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب کی حکومت اساتذہ کی تر بیت کیلئے ترکی اور ملائشیا کے ماڈل پر کام کر رہی ہے ، تعلیمی نصاب کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے ، ٹویٹا کے علاوہ سرکاری تعلیمی اداروں میں بھی آٹھویں جماعت سے طلبہ کو ٹیکنیکل ایجوکیشن دینے کی منصوبہ کی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی تعلیمی اصلاحات کے نتیجہ میں طلباء اور طالبات میں امتحانات میں کامیابی کا تناسب 81فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے اور مظفر گڑھ اور رحیم یارخان جسے پسماندہ علاقوں میں سکول سواری پروگرام کے تحت طالبات سائیکلوں پر سکو ل جا رہی ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…