اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا حکومت نے 30 ہزار پیش امام صاحبان کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کردیا ہے، تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک نے بدرشی اور کوترپان میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب تحریک انصاف کی صوبائی حکومت صوبے میں تیس ہزار پیش امام صاحبان کو دس ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دے گی۔ اس کے علاوہ
پرویز خٹک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف انتخابات میں کسی بھی پارٹی کے ساتھ اتحاد نہیں کرے گی بے شک اس کے خلاف تمام پارٹیاں اتحاد بنا لیں لیکن اس صورت میں بھی تحریک انصاف ان کا اکیلے ہی مقابلہ کرے گی، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کئی ماہ سے قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ کر رہی ہے۔ وفاقی حکومت کے بارے میں انہوں نے کہاکہ وفاق میں حکومت کہیں نظر نہیں آ رہی۔