لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) پنجاب بھر کے سکولوں کو جنگی بنیادوں پر سکیورٹی بہتر کرنے کا حکم دیدیا گیا، ناقص انتظامات پر سکول سربراہ کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ محکمہ سکولز ایجوکیشن نے صوبے بھر کے سکولوں کو جنگی بنیادوں پر سکیورٹی بہتر کرنے کے لئے مراسلہ
جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی انتظامات کو فوری بہتر کیا جائے، غیر معیاری انتظامات کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے۔مراسلے میں سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سکیورٹی انتظامات کا مکمل جائزہ لینے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ ناقص انتظامات پر سکول انتظامیہ کے خلاف کارروائی کا بھی کہا گیا ہے۔