پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت خیبر پختونخوا نے صوبے کے تمام سرکاری سکولوں اور نجی اداروں میں تعلیمی سال2017-18کے لئے سردی کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صوبے کے میدانی علاقوں میں سردی کی چھٹیاں23 دسمبر
سے31 دسمبر 2017تک ہوں گی جبکہ پہاڑی اور برفانی علاقوں میں مذکورہ تعطیلات23 دسمبر 2017سے28 فروری2018 تک ہوں گی۔ ان احکامات کا اعلان محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم حکومت خیبر پختونخوا کے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کیا گیا۔