اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ پارک میں بیٹھے ہوئے ہیں ٗآپ کو پتا نہیں کہ عدالت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔اسلام آباد کے کمرہ عدالت میں موبائل فون استعمال کرنے پر کیپٹن (ر) صفدر کا فون عدالتی حکم پر ضبط کرلیا گیا۔جمعرات کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے کیپٹن (ر) صفدر کی ضمانتی مچلکوں پر رہائی کے خلاف نیب کی درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔دوران سماعت کیپٹن (ر) صفدر نے موبائل فون استعمال
کیا جس پر عدالت نے ان کی سرزنش کی اور عدالتی حکم پر ان کا فون ضبط کرلیا گیا۔جسٹس محسن اختر کیانی نے انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ پارک میں بیٹھے ہوئے ہیں ٗآپ کو پتا نہیں کہ عدالت میں بیٹھے ہوئے ہیں۔جسٹس محسن اختر کیانی نے عدالتی عملے کو حکم دیا کہ لے لیں ان سے فون جس پر عملے نے فوری طور پر ان سے موبائل فون لے لیا جبکہ سماعت کے اختتام پر کیپٹن (ر) صفدر نے عدالت سے معافی بھی مانگی۔