اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کے دبائو پر حکومت نے گھٹنے ٹیک دئیے، ملک بھر سے پانچ فیصد بلاکس کی دوبارہ مردم شماری کیلئے غیر سرکاری فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے دبائو پر حکومت نے گھٹنے ٹیکتے ہوئے ملک بھر سے پانچ فیصد بلاکس کی دوبارہ مردم شماری کیلئے غیر سرکاری فرم کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلے سے دوبارہ مردم شماری پر
کروڑوں روپے کی لاگت آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اولین ا جلاس میں اپوزیشن کے 10 فیصد بلاکس کی نمونہ بندی کے مطالبے کو مسترد کرکے ایک فیصد بلاکس کی جانچ پڑتال پر اتفاق کیا گیا تھا تاہم ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لئے ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار کے دباؤ پر تھرڈ پارٹی مردم شماری کرانے کا حتمی فیصلہ کرنے کے لئے پانچ فیصد بلاکس کو منتخب کیا گیا ہے۔