جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

فاروق ستار نے پارٹی چھوڑنے والے اپنے ارکان اسمبلی کیخلاف بڑا ایکشن لے لیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے پارٹی چھوڑنے والے 11 ارکان اسمبلی کو ڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں دائر کر دیا۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے پارٹی چھوڑ کر دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والے

ارکان اسمبلی کوڈی سیٹ کرنے کا ریفرنس الیکشن کمیشن میں جمع کرایا۔ریفرنس میں الیکشن کمیشن سے استدعا کی گئی ہےپارٹی ٹکٹ پر منتخب ہونے والے ان 11 ارکان کو ڈی سیٹ کیا جائے جو دوسری جماعتوں میں شامل ہوگئے ہیں۔فاروق ستار کی جانب سے دائر ریفرنس میں 2 قومی اور 9 صوبائی اسمبلی کے ارکان شامل ہیں جن میں رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اور سلمان بلوچ بھی شامل ہیں۔ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے رکن سندھ اسمبلی ارم عظیمفاروقی، شیخ عبداللہ، خالد بن ولایت، ارتضیٰ خلیل، ندیم راضی، عبدالرزاق، عارف مسیح اور بلقیس مختیار کینااہلی کا ریفرنس دائر کیا ہے۔ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تمام اراکین نے ایم کیو ایم پاکستان چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی ہے اس لئے انہیں ڈی سیٹ کیا جائے۔ خیال رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رکن قومی اسمبلی سلمان بلوچ نے 8 دسمبر کو پی ایس پی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جب کہ آصف حسنین نے گزشتہ سال 28 اگست کو پارٹی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…