اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال کے درمیان رابطہ، تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کی پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال سے دبئی میں خفیہ ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ نے تحریک انصاف سے اتحاد کی خواہش کا اظہار کیا ہے، تحریک انصاف کے وفد جس کی سربراہی عمران خان کر رہے تھے وفد میں جہانگیر ترین اور علی زیدی شامل تھے کی پاک سرزمین
پارٹی کے وفد سے دبئی میں خفیہ ملاقات ہوئی ہے۔ پاک سرزمین کی نمائندگی مصطفی کمال نے کی اور ان کے وفد میں انیس قائم خانی اور رضا ہارون شامل تھے، اس موقع پر پاک سرزمین نے تحریک انصاف سے اتحاد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے لیکن تحریک انصاف اس وقت پاک سرزمین سے اتحاد نہیں کر سکتی اس کے علاوہ دیگر آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے جس میں تحریک انصاف پاک سرزمین پارٹی کو اپنی پارٹی میں ضم کرنے کا کہے گی۔ اس بارے میں ابھی کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔