اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

روک سکو تو روک لو۔۔۔ ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

datetime 13  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک+ ایجنسیاں) پاکستان میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، آج مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 111روپے سے بھی تجاوز کر گئی، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 400 ارب بڑھ گیا، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے پاکستان میں مہنگائی میں اضافہ ہونے کا اندیشہ ہے۔ ڈالر کی قیمت کیوں بڑھی، ماہر معاشی امور پروفیسر ڈاکٹر قیس اسلم نے راز سے پردہ اٹھا دیا،

کہتے ہیں ڈالر کو مصنوعی طور پر 107 پر روکا گیا، آئی ایم ایف کے پریشر پر اوپن مارکیٹ سے منسلک ہوتے ہی ڈالر 111 روپے تک پہنچ گیا۔روپیہ کمزور اور ڈالر ایک بار پھر جان پکڑنے لگا، ڈالر کی پرواز ایک بار پھر اونچی ہوگئی، سٹیٹ بینک ڈالر کے سامنے مکمل طور پر بے بس ہوگیا، ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے کا خدشہ بھی سامنے آگیا، ماہرین معاشیات نے ڈالر 112 روپے تک جانے کا خدشہ ظاہر کردیا، ڈالر کی بڑھتی ہو ئی قیمت نے ملک کے قرضوں میں اضافے کیساتھ ساتھ مہنگائی کے طوفان کو بھی دستک دے دی۔ماہر معاشی امور پروفیسر ڈاکٹر قیس اسلم کا کہنا تھا کہ وزیرخزانہ کی مداخلت کے باعث ڈالر کو 107 پر مصنوعی طور پر روکا گیا، ڈالر 112 روپے پر پہنچ کر مستحکم ہوگا۔ انکا کہنا تھا کہ ڈالر کی قدر بڑھنے سیمہنگائی کا طوفان آئے گا، پروفیسر ڈاکٹر قیس نے کہا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے درآمدی بل میں بھی اضافہ ہوجائے گا۔سینئر نائب صدر لاہور چیمبر خواجہ خاور رشید نے کہا کہ ڈالر کی قدر میں یکمشت اضافے سے پٹرولیم مصنوعات مزید مہنگی ہونگی جس سے صنعت کی پیدواری لاگت اور ٹرانسپورٹیشن کے اخراجات بڑھیں گے، انکا کہنا تھا کہ صنعتی خام مہنگا اور غیر ملکی ادایئگیوں میں راتوں رات اضافہ ہوگیا۔معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر کو مستحکم رکھنے کیلئے برآمدات میں اضافہ، درآمدی حجم میں کمی اور میڈ ان پاکستان کو فروغ دینا ہوگا، اندرونی سیاسی معاشی استحکام ڈالر کے مقابلے میں روپے کو مستحکم کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…