ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

2013میں الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے مل کر دھاندلی کی، عمران خان

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے مل کر دھاندلی کی تھی، میں نے صرف یہ کہا تھا صرف 4حلقے تحقیقات کیلئے کھول دیں، نواز شریف سے پاناما پر پوچھا تو ،جھوٹ پر جھوٹ بولے، کراچی کے حکمران کوئی لندن کوئی دبئی میں بیٹھا ہے،

نیب کے مطابق 4ہزار ارب کی کرپشن ہوئی ہے، حکومت فوری طور پر فاٹا کو کے پی میں ضم کرے، حکومت کو فوری طور پر قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے۔ بدھ کو عمران خان نے تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ساری سیاسی جماعتوں کو معلوم تھا 2013کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی، میں نے صرف یہ کہا تھا صرف 4حلقے تحقیقات کیلئے کھول دیں، میں نے کہا تھا آج تحقیقات نہ کی تو 2018میں بھی دھاندلی ہو گی، الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ سے مل کردھاندلی کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے پاناما پر پوچھا تو، جھوٹ پر جھوٹ بولے، میں احتجاج نہ کرتا تو پاناما کو دفن کر کے اس پر پھول اگے ہوتے، خیبرپختونخوا میں پولیس ادارہ بن گیا ہے، خیبرپختونخوا پولیس نے دہشت گردی کو روکا،شوگر مافیا جیسی صنعتوں کے خلاف ایکشن لیں گے، شوگر مافیا کسان کو اس کا پیسہ نہیں دیتی، ناظم کے براہ راست انتخابات ہونے چاہئیں، کراچی کے حکمران کوئی لندن کوئی دبئی میں بیٹھا ہے، نیب کے مطابق چار ہزار ارب کی کرپشن ہوئی ہے،سارے اداروں کو تباہ کر دیا گیا، حکومت کو فوری طور پر قبل از وقت انتخابات کا اعلان کرنا چاہیے، حکومت فوری طور پر فاٹا کو کے پی میں ضم کرے، فاٹا اسی طرح رہ گیا تو پھر وہاں دہشت گردی ہونے لگے گی، فاٹا کا معاملہ الیکشن قبل حل ہونا چاہیے، اسحاق ڈار بستر پر پڑے ہوئے ہیں، ملک میں بلدیاتی نظام پر کوئی احتساب نہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…