اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)صوبہ خیبر پختوںخوا کے شہرمردان کے خان بابا پہلوان نے پوری پاکستانی قوم کا سر شرم سے جھکا دیا،400 کلو وزن اٹھانے کی ویڈیو جعلی نکلی ،میڈیا رپورٹس کے مطابق مردان کے خان بابا پہلوان کو خود نمائی کا شوق لے ڈوبا، ساتھ ہی پاکستان کو بھی بدنام کردیا ،ہوا کچھ
یوں کہ مردان کے خان بابا پہلوان نے انٹرنیشنل ہیوی ویٹ چیمپئن شپ میں 400 کلو گرام وزن اٹھانے کا جھوٹا دعویٰ کیا بلکہ اس کو ثابت کرنے کیلئے جعلی ویڈیو بھی بنواڈالی جس سے ظاہر کیا گیا کہ وہ چیمپن شپ میں شریک ہیں اور معروف چینل سی این این پر وہ براہ راست چل رہی ہے اور لوگ تالیاں بجا کر داد دے رہے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کچھ بھی نہیں ۔اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد اس ویڈیو کو بنیاد بنا کر چند قومی چینلز نے اس پر خبر بھی بنا ڈالی اور مختلف بین الاقوامی اخبارات نے اس کے انٹرویوز بھی شائع کئےلیکن یہ سب کچھ ڈرامہ نکلا، ،یہ سب کچھ سامنے آنے پر سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے خان بابا پہلوان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے ،تاحال خان بابا پہلوان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آسکا۔