حیدرآباد ٹاؤن(آن لائن) موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی سائبیرین مہمان پرندوں کی پاکستان آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ضلع خوشاب کی اچھالی جیل میں بہت بڑی تعداد میں سائبیرین پرندے جن میں خاص طور پر مرغابی شامل ہے کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی سینکڑوں کی تعداد میں یہ سائبیرین پرندے کئی ملکوں سے ہجرت کرکے کچھ عرصہ کے لیے پاکستان پہنچنا شروع ہوگئے ھیں حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر
میں پرندوں کے شکار پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی ہے محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے افسران اور اہلکاروں کو ان جھیلوں اور دیگر علاقوں میں آنے والے مہمان سائبیرین پرندوں کی جان کی حفاظت کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے اور حکومت کی طرف سے احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ غیر قانونی شکار کرنے والے شکاریوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔