اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے خلاف کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا‘ انٹرا پارٹی انتخابات کے نتائج‘ کاغذات‘ پینل کی تفصیلات 18 دسمبر تک پاکستان تحریک انصاف سے طلب کرلیں‘ پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا‘ چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے حکم جاری کردیا۔ بدھ کو الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کے خلاف
کارروائی آگے بڑھانے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی سے انٹرا پارٹی انتخاب کے نتائج‘ کاغذات نامزدگی اور پینل کی تفصیلات اٹھارہ دسمبر تک طلب کرلیں۔ چیف الیکشن کمشنر سردار رضا خان کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیشن نے حکم دیا۔ پی ٹی آئی کے رکن یوسف علی نے انٹرا پارٹی الیکشن کو چیلنج کیا تھا پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی نمائندہ الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوا۔