جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

کراچی سے خیبرتک!اگلے 24گھنٹوں کے دوران کیا ہونیوالا ہے ،محکمہ موسمیات نے پاکستانیوں کو پیشگی خبردار کردیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد/لاہور/فیصل آباد/جھنگ / ملتان ،کالام /کراچی(سی پی پی )ملک کے بیشتر حصوں میں آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش اورژالہ باری کا امکان جبکہ کراچی میں بوندا باندی سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ،شہر قائد کے لوگوں نے گرم کپڑے نکال لئے ، سیمنزچورنگی میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ، ملک کے مختلف علاقوں میں گیس پریشر کم ہونے سے گھر کے چولہے بھی بند ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ

24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب لاہور، ساہیوال، سرگودھا، چکوال، بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، کوہاٹ، سوات، دیر، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری جبکہ بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان میں سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ساتھ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اورصبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت بالائی پنجاب میں، بالائی خیبر پختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژن، فاٹا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش ایبٹ آباد میں 33 ملی میٹر اورمالم جبہ میں 10 انچ برفباری بھی ریکارڈ کی گئی ہے۔ادھرکراچی کے مختلف علاقوں میں بدھ کی صبح سے ہی وقفے وقفے سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا ، جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے، بونداباندی کا سلسلہ کچھ دیرمیں تھم جائے گا تاہم شہرمیں کہیں تیزبارش کا امکان نہیں، شہرمیں اس وقت درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جب کہ ہوا میں نمی کا تناسب 14 فیصدریکارڈ کیا گیا ہے۔کراچی میں بوندا باندی کے بعد شاہراہوں پرپھسلن کے باعث متعدد

موٹرسائیکل سوارگرکرزخمی ہو گئے جب کہ سائٹ سیمنز چورنگی کے قریب کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں ہوا شمال مشرق کی جانب سے 10 ناٹ کی رفتارسے چل رہی ہے، دوپہرتک موسم پھرسے سرداورخشک ہوجائے گا جب کہ آج شام یا رات سے سائبیرین ہوائیں چلنے کا امکان ہے جو دو سے تین روز تک جاری رہ سکتی ہیں۔دوسری جانب کراچی میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے

ہی شہریوں نے گرم کپڑے نکالے جبکہ ملک کے مختلف حصوں میں گیس پریشر کم ہونے کی وجہ سے شہریوں کے چولہے اور ہیٹرز بھی بند ہو گئے جس سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ سرکاری اورنجی اداروں کے دفاتر میں حاضری بھی معمول سے کم رہی ۔فیصل آباد سمیت چاروں اضلاع میں دھند چھاگئی، دھند کے باعث ٹریفک کی روانی میں مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر اورنواحی علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں ہیں۔

دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہو کررہ گئی ہے جس سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ شہریوں کو آفس جانے اوربچوں کو اسکول جانے میں مشکلات کاسامنا کر نا پڑرہا ہے۔ شہر کادرجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکار ڈ کیاگیا ہے جس سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ شہری علاقوں میں دھندکم ہونے سے حدنگاہ 4سومیٹر تک رہ گئی ہے جب کہ دیہی علاقوں میں ابھی تک دھند چھائی ہوئی ہے۔ محکمہ موسمیات

کا کہنا ہے کہ دھند کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔سرگودھا شہر اور گردونواح میں ہر طرف دھند کا راج ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیاہے۔ دھند کے باعث حد نگاہ محدود ہو جانے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں مشکلات کاسامنا کر نا پڑرہا ہے۔ سرگودھا ڈویژن کے اضلاع خوشاب، میانوالی اور بھکر میں بھی صبح سویرے سے گہری دھند چھائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں

اضافہ ہواہے۔ ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری ڈرائیونگ سے پرہیز کیا جائے جب کہ دوران ڈرائیونگ گاڑیوں کی فوگ لائیٹس آن رکھی جائیں۔ملک بھر میں جہاں بارش کے باعث سردی نے ڈیرے جمائے ہیں وہیں کراچی میں بھی صبح سے ہونے والی بوندا باندی کے باعث ٹھنڈ میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ادھرپنجاب کے علاقوں، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، چنیوٹ، خوشاب، میانوالی اور بھکر میں بھی

صبح اور شام کے اوقات میں گہری دھند چھانے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش جہاں سردی کا سبب بنی ہے وہیں پہاڑی علاقوں میں برف کی سفیدی بکھری ہے۔ سوات کے علاقوں مالم جبہ، کالام میں ایک ایک فٹ، مہو ڈنڈ اور گبرال میں2 فٹ برف پڑ چکی ہے۔ دیر اپر اور دیربالا میں بھی پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ سرد ترین مقامات قلا ت میں درجہ حرارت منفی 09، کوئٹہ میں منفی 07،

دالبندین میں منفی 05ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہفتے کے روز ہونے والی بارش نے موسم کو سرد کردیا ہے بارش کے باعث میدانی علاقوں میں سرد ہوائیں چل رہی ہیں اور درجہ حرارت کم ہوگیا ہے سردی کی شدت میں اضافے کے باعث پشاور میں سوئی گیس کی قلت پیدا ہوگئی جس کی وجہ سے لوگوں کوپریشانی کا سامنا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…