منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

لکی مروت کے ہاشم خان نے وطن سے محبت کی عظیم مثال قائم کردی ،دو بیٹوں کی شہادت کے بعد ایسا اقدام کہ ہر کوئی تعریف پر مجبور ہوگیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ (این این آئی) خبیر پختو نخواء کے علاقے لکی مروت کے رہائشی ہاشم خان نے مادر وطن سے محبت کی نئی مثال قائم کردی دو بیٹوں کی شہادت کے بعد مزید دو بیٹے ایف سی میں بھر تی کردئیے ، ہاشم خان نے منگل کو کوئٹہ میں صحافیوں سے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ اس کے بیٹے سپاہی نجیب اللہ اور سپا ہی شادی خان ایف سی بلوچستان میں فرائض کی سر انجام دہی کے دوران شہید ہوئے تھے جس کے بعد اس نے اپنے مزید دو بیٹوں سپاہی رفیع اللہ اور

سولجر کلرک عرفان اللہ کو ایف سی بلوچستان میں بھر تی کروایا ہے انہوں نے کہا کہ ایف سی بلوچستان میں گراں قدر خدمات سے صوبے میں امن و اما ن لوٹ آیا ہے ،ہاشم خان نے کہا کہ اسکے کے نو بیٹے ہیں اگر وطن کو ضرورت پڑی تو مزید سپوت بھی وطن پر جان قربان کر نے کے لئے حاضر ہیں ،قبل ازیں ہاشم خان نے وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے سی ایم سیکر ٹر یٹ کوئٹہ میں ملاقات کی ،آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم انجم بھی اس موقع پر مو جود تھے ۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…