جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

تقریباً 22کروڑ کی آبادی کے حامل پاکستان میں رجسٹرڈٹیکس دہندگان کی تعداد صرف کتنے لاکھ ہے؟ حیرت انگیزانکشاف

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد/لاہور( این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے ٹیکس سال2016ء کے اعداد و شمارجاری کردئیے، رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کی تعداد صرف 12لاکھ 368ہے، 3لاکھ 67ہزار 520افراد نے کوئی ٹیکس ہی ادا نہیں کیا جبکہ مجموعی طورپر211ارب روپے کا ٹیکس جمع کیا گیا۔ایف بی آر کے مطابق ایک کروڑ روپے سے زیادہ انکم ٹیکس دینے والوں کی تعداد 2445تھی جو کل رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کا صرف 0.2فیصد ہیں۔

3471 ٹیکس دہندگان نے 100 روپے تک ٹیکس ادا کیا۔16 ہزار 607نے 100سے 500، 3لاکھ 75ہزار 207افراد نے 500سے 20 ہزار روپے تک انکم ٹیکس بھرا۔ 20 ہزار روپے سے لیکر ایک لاکھ روپے تک ٹیکس دینے والوں کی تعداد 2 لاکھ 33ہزار 95رہی۔دستاویزات کے مطابق ایک لاکھ سے 5لاکھ روپے تک ٹیکس دینے والے ایک لاکھ 39ہزار 781، 5لاکھ سے 10لاکھ روپے تک انکم ٹیکس ادا کرنے والے 28ہزار 841جبکہ 10لاکھ سے ایک کروڑ روپے تک ٹیکس دہندگان کی تعداد 33ہزار 401تھی۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…