منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ شہباز کے معرکوں میں شاندار اضافہ ، اعلیٰ حکمت عملی کے مالک شہباز شریف کواو آئی سی کے اجلاس میں خصوصی شرکت کی دعوت۔۔۔!!

datetime 12  دسمبر‬‮  2017 |

یروشلیم کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کا امریکی صدر کا فیصلہ پوری امت مسلمہ کے لئے ناقابل قبول ہے۔ اس سنجیدہ مسلے کےحل کے لئے او آئی سی نے فوری ہنگامی اجلاس 13 دسمبر کو طلب کیا ہے۔جس میں پاکستان، ترکی،سعودی عرب، افغانستان، مصر، لیبیا،ایران، انڈونیشیا،کویت، ملئشیا، فلسطین، عراق، بنگلہ دیش اورشامسمیت 57اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

او آئی سی کے اس ہنگامی اجلاس میں پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ بین الاقوامی نوعیت کی اس مذہبی اور سیاسی کشیدگی کے حل کے لئے پاکستا ن سے وزیر اعظم کے ہمراہ ایک اور اہم شخصیت کو دعوت دی گئی ہے جسکی سمجھداری اور دانشوری کے قائل مسلم اور غیر مسلم ممالک کے حکام ، اعلیٰ عہدیدران اور عوام بھی ہے۔او آئی سی کی جانب سے پاکستان سے وزیر اعظم شاہد خانقان عباسی کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قابلیت اور حکمت عملی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پرسراہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف دنیاکے واحد صوبائی وزیراعلیٰ ہیں جو 13 دسمبر کو استنبول میں منعقد کیے جانے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل او آئی سی کے اجلاس اور تقاریب میں تمام ممبر سٹیٹ کےو زیر اعظم شرکت کرتے تھے۔وزیر اعلیٰ شہباز شریف اپنی ذہانت او عقل و شعو ر کی بدولت بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کئی بار کر چکے ہیں۔ ہر پلیٹ فارم پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی بہترین کارکردگی اور مثبت اقدامات کو پاکستان سمیت دوسرے ممالک میں بھی خوب پسند کیا جاتا ہے۔یروشلیم کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کے امریکی صدر ٹرمپ کے فیصلے کی سب سے پہلے مذمت بھی وزیراعلی ٰ پنجاب نے کی تھی۔

جیسے ہی انٹرنیشنل میڈیا کے ذریعے امریکی صدر ٹرمپ کافیصلہ منظر عام پر آیا ۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے فوری طور پر اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا اور برملا اعلان کیا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر کسی طرح کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ جبکہ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خطبہ الہ باد کا حوالہ بھی دیا جس میں علامہ اقبال نے فلسطین سے یہودیوں کی لاتعلقی کا ذکر کیا تھا۔
او آئی سی میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی شرکت کی دوسری بڑی وجہ پاکستان

اور ترکی کے دوستانہ تعلقات ہیں۔ اس ہنگامی اجلاس کی میزبانی ترک صددر طیب اردگان کر رہے ہیں۔ ترکی میں یویز سلطان سلیم پل کے افتتاح کے موقع پر دنیا کے مختلف ممالک کے سربراہاں نے تقر یب میں شرکت کی مگر ترک حکومت کی جانب سے وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔
پاکستان کی بین القوامی ساکھ اور پہچان کے حوالے سے جب بھی کہیں کو ئی تقریب منعقد کی جاتی ہے تو وزیر اعلیٰ شہباز شریف کو تقریب کا اہم جز سمجھا جاتا ہے۔

بیجنگ میں ون بلٹ ون روڈ سیمینار کے موقع پر وزیر اعظم سمیت کئی وزرا موجود تھے، مگر وزیراعلیٰ شہباز شریف کواس پروجیکٹ کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کاخاص موقع دیا گیا۔
وزیر اعلیٰ شہباز بلاشبہ اعلیٰ حکمت عملی کے مالک ہیں، اس بات کا اعتراف پاکستان سمیت دیگر ممالک بھی کرتے ہیں۔او آئی سی کے بین الاقوامی اجلاس میں وزیر اعلیٰ شہباز شریف کی شرکت اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…