جمعرات‬‮ ، 27 فروری‬‮ 2025 

عمران خان نے چین کی اہم پیشکش قبول کرلی

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے ملاقات کی،جس میں دونوں جماعتوں کے عمائدین کی باہمی روابط کو پائیدار اور مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،پی ٹی آئی چیئرمین نے وفد کی جانب سے دورہ چین کی دعوت بھی قبول کر لی۔پیر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے نمائندہ خصوصی کی سربراہی میں وفد نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی،اس موقع پر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور چیئرمین کے مشیر برائے امور خارجہ ڈاکٹر شہزاد وسیم اور

چیئرمین تحریک انصاف کے پولیٹیکل سیکرٹری عون چوہدری بھی موجود تھے۔پاکستان میں نامزد چینی سفیر بھی ملاقات میں موجود تھے۔ملاقات میں پاک چین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں چینی عمائدین نے چیئرمین تحریک انصاف کو دورہ چین کی دعوت دی جو عمران خان نے قبول کرلی۔ پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے غربت میں نمایاں کمی کے حوالے سے چینی حکومت کی کوششوں کو سراہا گیا۔ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے عمائدین کی باہمی روابط کو پائیدار اور مضبوط بنانے پراتفاق کیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نارمل ملک


حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…