پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخوا اور فاٹا کے بعض علاقوں میں بارشوں کا نیاسلسلہ شروع ہوگیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران فاٹا اور خیبرپختونخوا میں آسمان پر کالی گھٹائیں چھانے کیساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 3 دنوں تک جاری رہے گا جس کے ساتھ موسم مزید سرد ہوجائے گا۔
پشاور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا۔دریں اثناء خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہوگیا،محکمہ موسمیات کیمطابق بارشوں اور برفباری کا سلسلہ آئندہ تین روز تک جاری رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کیمطابق خیبر پختونخوا کے بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برفباری اور میدانی علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ آئندہ تین دن تک جاری رہنیکا امکان ہے،پشاور سمیت ،ٹانک ،کرک،چارسدہ،سوات ،مینگورہ،شانگلہ اور کرک سمیت مختلف اضلاع میں بارشوں جبکہ مالم جبہ اورکالام کے پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے ،محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت چار،زیادہ سے زیادہ چوبیس فیصد جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب اڑتالیس فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔کالام اور چترال منفی میں کم سے کم دو اوردیر میں منفی ایک ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ گلگت میں کم سے کم صفر،زیادہ سے زیادہ سولہ اور ہوا میں نمی کا تناسب چوالیس فیصد ریکارڈ کیا گیا ۔چترال میں کم سے کم منفی دو ،زیادہ سے زیادہ تیرہ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب سینتالیس فیصد ریکارڈ کیا گیا۔بارشوں اور برفباری سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔