جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

نوکری کیلئے باہر کے ممالک جانیوالے پاکستانیوں کو اگلے سال سے یہ کام لازمی کرنا ہوگا، اعلان کردیا گیا

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے نوکری کی غرض سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے لیے ملک میں بینک اکانٹ کھلوانے کو لازمی قرار دینے پر غور شروع کردیا جس میں بیرون ملک سے رقم بھجوانے پر انہیں سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔دبئی میں منعقدہ پاکستان ریمی ٹینس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید عرفان علی نے بتایا کہ

بینک اکانٹ ہر اس پاکستانی شہری کو کھلوانا ہوگا جو نوکری کی غرض سے ملک سے باہر جائے گا فی الوقت یہ لازم نہیں تاہم امکان ہے کہ اگلے برس سے بینک اکانٹ کی شرط لازمی کردی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ نجی بینکوں میں یہ اکانٹ کھلوانے والے اوورسیز پاکستانیوں کو بینکوں کی جانب سے مختلف سہولیات فراہم کی جائیں گی، یہ اکانٹ صرف بیرون ملک سے پاکستان رقم منتقلی (ریمی ٹینس) کے لیے استعمال ہوگا جس میں کوئی اور

رقم جمع نہیں کرائے جاسکے گی۔اسٹیٹ بینک حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو بینک اکانٹ کی سہولت فراہم کرکے اس طرف راغب کرنا ہے کہ وہ اپنی رقومات (ریمی ٹینسز) کسی اور ذریعے سے بھیجنے کے بجائے اس قانونی راستے سے وطن منتقل کریں۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو اپنے گھر والوں کے لیے رقومات بھیجنے سے متعلق سہولت دینے کے لیے آسان ریمی ٹینس اکانٹ متعارف کرایا ہے۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…