جمعہ‬‮ ، 08 اگست‬‮ 2025 

اکیلا کوئی بھی ملک اقتصادی مسائل پر قابو نہیں پاسکتا‘ سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا، احسن اقبال

datetime 11  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آئی این پی) وفاقی وزیر داخلہ ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ اکیلا کوئی بھی ملک اقتصادی مسائل پر قابو نہیں پاسکتا‘ خطے میں خوشحالی لانے کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا‘ 2050 تک دنیا کی ترقی میں پچاس فیصد حصہ ایشیاء کا ہوگا‘

خطے کی خوشحالی کے لئے امن و امان کا قیام اہم ہے‘ خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں‘ مربوط روابط کے لئے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں ہونی چاہئیں‘ امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہوگا۔ پیر کو اقتصادی تعاون تنظیم کا 28 واں اجلاس ہوا۔ احسن اقبال نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کے تیزی سے بدلتے اقتصادی حالات کے موقع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ اکیلا کوئی بھی ملک اقتصادی مسائل پر قابو نہیں پاسکتا۔ ترقی اور خوشحالی کے لئے وسیع تر تعاون کی ضرورت ہے۔ خطے میں خوشحالی لانے کے لئے سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ ترقی اور خوشحالی کے لئے مواصلاتی رابطوں کا فروغ ضروری ہے۔ 2050 تک دنیا کی ترقی میں پچاس فیصد حصہ ایشیاء کا ہوگا۔ انسانی ترقی کے لئے انسانی وسائل پر توجہ دینا ناگزیر ہے۔ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنجز کا سامنا ہے موسمی تبدیلیاں معاشی منصوبوں پر اثر انداز ہورہی ہے۔ خطے کی خوشحالی کے لئے امن و امان کا قیام اہم ہے۔ دنیا کو دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ سیکرٹری جنرل کی قیادت میں 2025 وژن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے کے ممالک کے درمیان تجارتی روابط بڑھانے کے وسیع امکانات ہیں۔

مربوط روابط کے لئے تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان براہ راست پروازیں ہونی چاہئیں۔ رکن ممالک میں سیاحت کے فروغ کے وسیع امکانات ہیں۔ امیر اور غریب ممالک کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہوگا۔ آنے والی نسلوں کے لئے قدرتی وسائل کا تحفظ یقینی بنانا ہوگا۔

موضوعات:



کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…