اسلام آباد ( آن لائن) آئندہ عام انتخابات کے لئے شناختی دستاویزات کا جائزہ لینے کے نام پر ایک گروہ کی جانب سے شہریوں کے گھروں میں لوٹ مار کا انکشاف ہوا ہے ، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق سکیورٹی اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو بتایا گیا ہے کہ ایک گروہ آئندہ انتخابات کے لئے شہریوں سے شناختی دستاویزات کی جانچ پڑتال
کے نام پر گھروں میں گھس کر وارداتیں کر رہا ہے جس کے افراد ملک کے مختلف علاقوں میں سرگرم ہیں ، یہ گروہ خود کو ہوم افیئر ز کے شعبہ سے بتاتے ہیں ، حساس اداروں کی جانب سے وزارت داخلہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے تاہم وزارت داخلہ کی جانب سے اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ حکومت نے آئندہ انتخابات کے لئے شہریوں کے شناختی کوائف جمع کرنے کا کوئی سلسلہ شروع نہیں کیاشہری محتاط رہیں۔