جمعرات‬‮ ، 12 فروری‬‮ 2026 

پرویزمشرف نے پاکستان واپسی کا اعلان کردیا،عوام سے بڑی اپیل کردی

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ جنرل (ر) پرویز مشرف نے کہا ہے کہ عوام 2018 کے عام انتخابات میں اے پی ایم ایل اور اس کے اتحادیوں کو ووٹ دیں گے ۔آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے ۔میں بہت جلد پاکستان آرہاہوں ۔ملک کو اس وقت تیسری سیاسی قوت کی ضرورت ہے ۔یہ سیاسی قوت ہم بنارہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو ایشیا گروانڈ اورنگی ٹاؤن میں اے پی ایم ایل

سندھ ساوتھ ریجن کے تحت منعقدہ جلسہ میں دبئی سے لائیو خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پرویز مشرف نے کہا کہ اورنگی ٹان بہاریوں کا علاقہ ہے مجھے ان سے محبت ہے۔ آج اس جلسہ میں اورنگی ٹان کی عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے ۔میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ آپ لوگوں کے ساتھ ماضی میں جو ہوا ہے۔ مجھے ان سب پتہ ہے۔وہ زمانہ بھی تھا جب سب آپس میں لڑ رہے تھے۔ وہ زمانہ گزر گیا ہے۔اب زمانہ یکجہتی کا ہے ۔اے پی ایم ایل ایک قوم یا مذہب یا مسلک کی جماعت نہیں ہے ۔آل پاکستان مسلم لیگ ایک گلدستہ ہے ۔جس میں تمام مذاہب ،قومیتوں اور مسالک کے لوگ شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا نعرا سب سیپہلے پاکستان ہوناچاہیے ۔آج ہم جوکچھ بھی ہیں وہ پاکستان کی وجہ سے ہیں ۔پرویز مشرف نے کہا کہ کراچی منی پاکستان ہے ۔اس شہر میں ملک کے ہر علاقہ کے لوگ بستے ہیں ۔میں تمام لوگ سے کہتا ہوں کہ کراچی میں محبت اور امن وبھائی چارگی کے پیغام کو عام کریں ۔اے پی ایم ایل کراچی میں تیزی سے پھیل رہی ہے ۔اس بات پر مجھے بہت خوشی ہے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ پورے ملک میں لوگ تیزی سے اے پی ایم ایل شامل ہورہے ہیں ۔ہمارا قافلہ تیزی سے بڑھتا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ آج ہم عہد کریں کہ ہماری سوچ قومیت پر نہیں بلکہ پاکستانیت ہونی چاہیے ۔پرویز مشرف نے کہا کہ میں بہت جلد پاکستان آرہا ہوں ۔اے اپی ایم ایل اور اس کے اتحادی آئندہ انتخابات میں عوام کے ووٹوں سے

بھرپور کامیابی حاصل کریں گے ۔ہم آئندہ الیکشن میں (ن) لیگ کی سیاست کا خاتمہ کردیں گے ۔انہوں نے کہا کہ میں اس کامیاب جلسے کے انعقاد پراحمد حسین ، اسلم مینائی اور دیگر رہنماں کو مبارکباد دیتا ہوں۔ پرویز مشرف نے کہا کہ 2018 کے الیکشن کے لیے ہمارا جو اتحاد بن رہا ہے۔ بہت جلد اس کے حوالے سے اہم اعلان کروں گا ۔اس موقع پر اے پی ایم ایل سندھ ساتھ ریجن کے صدر احمد حسین نے کہا کہ اورنگی ٹان میں کامیاب جلسے کے انعقاد پر پارٹی کے تمام عہدیداروں کومبارکباد دیتا ہوں اور آئندہ ماہ ضلع وسطی کے علاقہ لیاقت آباد میں اے پی ایم ایل عوامی جلسہ منعقد کرے گی ۔اس جلسہ میں پرویز مشرف اہم خطاب و اعلانات کریں گے ۔اس موقع پر اے پی ایم ایل سندھ ساتھ ریجن کے جنرل سیکریٹری اسلم مینائی،محمد علی شیروانی اور دیگر عہدیداروں نے بھی خطاب کیا ۔جلسہ کے اختتام پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…