اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

کینیڈ اکی شہریت،کینیڈین ہائی کمشنر پیری جان کالڈروڈ نے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنادی

datetime 10  دسمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر پیری جان کالڈر وڈ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت پاکستان عوام کی کامیابی کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، دوسرے ملکوں سے کینیڈا میں شہرت حاصل کرنے والوں میں بڑی تعداد میں پاکستانی ہوتے ہیں،وہ کینیڈا کے اعزاز ی قونصل جنرل کراچی بہرام ڈی آواری کی جانب سے ان کے اعزا ز میں کینیڈا کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کر رہے تھے،

کینیڈا ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا ایک پر امن جمہوری ملک ہے جو مختلف ثقافتوں کو پروان چڑھاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کینیڈا ہر سال 3 لاکھ افراد کو امیگریشن فراہم کرتا ہے جو اس کی کل آبادی کا ایک فیصد ہے ،اس کے علاوہ بڑی تعداد میں پناہ گزین بھی کینیڈا میں آتے ہیں ،گزشتہ سال 40 ہزار افراد شامل شہریوں نے پناہ حاصل کی جس میں زیادہ تعداد مقامی لوگوں نے اسپانسر کیا تھا،انہوں نے کہا کہ اس وقت جو کینیڈا کے وزیر ایمیگریشن ہیں انہوں نے سومالیہ سے آکر پناہ حاصل کی تھی،اس کے علاوہ بھی بہت ے وزراء ایسے ہیں جو دوسروں ملکوں سے آکر آباد ہوئے ہیں،انہوں نے کہا کہ کینیڈ ا کو اس پر فخر ہے کہ ہمارے ہاں تمام شہریوں کو برابر کے حقوق حاصل ہے،اس کے علاوہ کینیڈا میں اہم عہدوں پر بھی دیگر ملکوں سے آئے ہوئے افراد موجود ہیں،ہائی کمشنر نے کہا کہ کینیڈا میں ہر مذہب کے لوگوں کو مذہبی آزادی حاصل ہے ،کینیڈا زبان،نسل اور رنگ کا کوئی تفریق نہیں ہے ،ہر جنس کے لوگوں کو ایک طرح کا شہری سمجھا جاتا ہے اور معذوروں کو احترام کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ کینیڈا کے دیگر ملکوں کے ساتھ اچے تعلقات ہیں،اسی لئیے زیادہ تر ملکوں کے افراد کینیڈا میں امیگیریشن حاصل کرنا چاہتے ہیں،انہوں نے کہا کہ پاکستانی نژاد کینیڈین ہمارے ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں ،جسے فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…