کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) رکن رابط کمیٹی ایم کیو ایم لندن پرنسز امبر خان کے اہم انکشافات سامنے آگئے ۔ امبر خان نے انکشاف کیا کہ ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہیں۔ ایم کیو ایم لندن کے اجلاسوں میں الطاف حسین نے واضح طور پر کہا ہے کہ فاروق ستار اور
ایم کیو ایم پاکستان میری اجازت سے پاکستان میں سیاست کررہی ہے۔ ایم کیو ایم لندن میں ہونے والے اجلاسوں میں الطاف حسین نے کہا تھا کہ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ مجھے پاکستان میں سیاست نہیں کرنے دے رہی اس لیے ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فاروق ستار کی سربراہی میں پاکستان میں ایم کیو ایم پاکستان کام کرے۔ رکن رابط کمیٹی لندن پرنسز امبر خان نے مزید انکشاف کیا کہ الطاف حسین نے رابط کمیٹی کے اجلاس میں واضح طور پر کہا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان ہماری پالیسی کے تحت کام کرے گی۔ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان کے درمیان رابط کرانے کی ذمہ داری نسرین جلیل کو دی گئی ہے ۔ پرنسز امبر خان کے مطابق جب ایم کیو ایم لندن اور ایم کیو ایم پاکستان ایک ہے تو 9دسمبر کوعزیزہ آباد مکا چوک پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایم کیو ایم کی خواتین پر تشدد کیا اور گرفتار کیا تو فاروق ستار کیوں خاموش رہے۔ امبر خان نے بتایا کہ گزشتہ روز دبئی سے سابق گورنر عشرت العباد خان نے الطاف حسین سے فون پر رابط کرکے کہا کہ وہ فوج کیخلاف بیان نہ دیں۔ کچھ روز تک فوج کے حق میں بیان دیں۔