اتوار‬‮ ، 26 جولائی‬‮ 2026 

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی کامیاب ہوگئی ،حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر 

datetime 10  دسمبر‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان بیک ڈور ڈپلومیسی کامیاب ہوگئی اور پیپلز پارٹی نے بل کی منظوری کے لئے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینٹ کا اجلاس (آج )پیر کو چیئر مین سینٹ رضا ربانی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا حلقہ بندیوں کا بل پیر سے ہونے والے سینیٹ اجلاس میں منظور کیے جانے کا امکان ہے جبکہ اس حوالے سے حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات طے پاگئے اور پیپلز پارٹی نے بل کی منظوری کے لئے مشروط

آمادگی کا اظہار کیا ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی شرائط میں شامل ہے کہ بل این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کو وسائل کی تقسیم پر اثرانداز نہیں ہوگا جبکہ بل مشترکہ مفادات کونسل کی کسی سفارشات پر بھی اثر انداز نہیں ہوگا۔پیپلز پارٹی کی شرائط میں یہ بھی شامل ہے کہ بل کے تحت نئی حلقہ بندیوں کا اطلاق صرف اگلے ایک الیکشن پر ہوگا۔ذرائع کے مطابق مردم شماری کی حتمی رپورٹ اپریل میں آنے کا امکان ہے اور مردم شماری کی حتمی رپورٹ آنے پر حلقہ بندیوں کے بل کادوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



2076ء


آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…