اسلام آباد (آ ئی این پی ) وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مسلسل غیر قانونی تسلط میں رہنے والے عوام کے حقوق کو تسلیم کرنا اور انکا مکمل احترام انتہائی ضروری ہے،سب سے زیادہ حل طلب مسلہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کا ہے۔ اتوار کو وزیرخارجہ خواجہ محمد آصف نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان قومی رپورٹس باقاعدگی سے پیش کرکے اقوام متحدہ اور طریقہ کار کے تحت
سفارشات کے جائزے اور عمل درآمد میں شرکت کے ذریعے کے انسانی حقوق کے اداروں اور شراکت داروں کے ساتھ ملکر فعال کردار ادا کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلسل غیر قانونی تسلط میں رہنے والے عوام کے حقوق کو تسلیم کرنا اور انکا مکمل احترام انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں سب سے زیادہ حل طلب مسلہ مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے عوام کا ہے۔